ادب اور زندگی

لقمان حکیم سے کسی نے پوچھا کہ آپ نے ادب کہاں سے سیکھا۔ حکیم لقمان نے جواب دیا کہ میں نے ادب بے ادبوں سے سیکھا ہے۔ ان کا جو فعل مجھے برا محسوس ہوا میں نے اس کے کرنے سے پرہیز کیا ہے۔

عظیم انسان ہرچیز سے مثبت اثر لیتے ہیں۔ ایک مشہور کالم نگار جاوید چوھدری کا کہنا ہے کہ آپ ایک اچھے انسان بننے اور سبق حاصل کرنے کے لئے بڑے بڑے ضخیم کتابیں مت پڑھیں۔ بس ایک لطائف کی چھوٹی سی کتاب لے لیں اور اسے پڑھیں۔ ہر لطیفے سے آپ کو سبق ملے گا۔


 دنیا کے عظیم لوگوں نے ہمیشہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے نصیحت حاصل کی اور اس دنیا میں ایک مقام حاصل کرلیا۔ہمارے معاشرے میں ہر قسم کے لوگ رہتے ہیں۔بہت سے کامیاب لوگ جو زندگی کی راہوں میں کامیابی کے ساتھ سفر کررہے ہوتے ہیں۔ کتنے ناکام لوگ جن کےلئے ذندگی ایک امتحان ہے۔

 ظاہری طور پر اس دنیا میں کامیابی ہم اسے ہی سمجھتے ہیں کہ جب انسان کسی بڑے عہدے پر پہنچے۔ اور بہت پیسہ کمائے۔ لیکن اس دنیائے فانی میں اصل کامیاب لوگ وہ ہیں جو سکون پانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

کچھ لوگ بڑے بڑے جاگیروں کے مالک ہونے کے باوجود سکون کی نعمت سے محروم رہ جاتے ہیں اور بعض فقیر بھی پرسکون ذندگی گزارتے ہیں۔مختصر یہ ہے کہ اگر ذندگی کی ہر غلطی سے ہم نصیحت حاصل کرلیں اور اس غلطی کو دوبارہ نہ دہرائیں تو پاک و شفاف ذندگی گزارنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔

 اور بے شک پاکیزہ ذندگی میں ہی سکون ہے۔ اللہ ہم سب کو سکون کی ذندگی نصیب فرمائے اور ذندگی کے ہر امتحان میں ہماری مدد اور رہنمائی فرمائیں۔

No comments:

Post a Comment