زندہ لاش

کاش میں اس تصویر کو اپلوڈ کرسکتا جو کل رات !!!! کاش میں اس تصویر کو اپلوڈ کرسکتا جو کل رات میں نےکسی کی بے خبری میں کھینچی . مجھے مناسب معلوم نہیں ہوتا وگرنہ یقین کیجیے آپ ضرور ایک لمحہ کو سہی اداسی کو اپنے من میں اترتا محسوس کرتے. تقریبا' چوبیس بچیس سال عمر ہوگی اس آدمی کی . وہ روڈ کے ایک سائیڈ میں کھڑے ٹرک کے نیچے کیچڑ میں لتھڑا ہوا ایک ہاتھ اپنے سینے پر اور دوسرا ہاتھ سر کے نیچے رکھے دنیا و مافیہا سے بے خبر سویا ہوا تھا .اگر تھوڑی دیر پہلے میں اس سے مل نہ چکا ہوتا تو یقینا' اسے کوئی نشئی ہی سمجھتا . رات تقریبا دس بجے کا ٹائم ہوگا جب وہ میری شاپ میں داخل ہوا .پریشانی اس کے چہرے سے صاف جھلک رہی تھی .اس نے موبائل کارڈ طلب کیا . میں نے کارڈ ختم ہوجانے پر معذرت کی .تو اداسی باقاعدہ اسکی آنکھوں میں آنسوں کے ساتھ تیرنے لگی . میں نے اس کی زیادہ پریشانی کو محسوس کرتے ہوۓ اپنا موبائل اس کی طرف بڑھادیا .اس نے میرا شکریہ ادا کیا اور وہیں کھڑے نمبر ڈائل کرنے لگا . اس کی پریشانی کا تعلق گھریلوں معاملات سے تھا .وہ ایک ٹرک کے ساتھ کلینر تھا . گھر سے یہ اطلاع کہ اسکی بیوی اپنی ساس سے لڑ کر بچوں کو لیکر میکے چلی گئی ہے .اس کی پریشانی کا سبب تھی .اس نے اپنی والدہ سے بات کی اسے سمجھانے اور منانے کی کوشش کی .پھر اپنی بیوی سے بات کرنا چاہی لیکن وہاں سے غالبا' انہوں نے بات کرنے سے ہی انکار کردیا. فون پر بات ختم کرنے کے بعد جب اس نے مجھے پیسے دینا چاہے تو میں نے انکار کردیا .اور اسے پانی پیش کیا .تھوڑی ہی دیر میں میرے ہمدردانہ رویہ سے متاثر ہوکر اسنے مجھے اپنی ساری کہانی سنائی .اسکی بیوی کے ناراض ہونے کی وجہ یہ تھی کہ وہ گھر پچھلی مرتبہ جب گیا تھا .تو اپنے ساتھ اس کی فرمائش پر دوجوڑے بھی لاہور سے لے گیا تھا .ایک جوڑا اسکی بہن کو پسند آگیا .تو اسنے وہ اسے دے دیا .صرف آدھا دن گھر رہنے کے بعد جب وہ دوبارہ سے مزدوری کیلیے ٹرک کے ساتھ نکلا .تو گھر میں اس جوڑے کو لیکر ہمیشہ کی طرح لڑایاں شروع ہوگئی . والدہ کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے بے دھڑک جورو کا غلام قرار دے دیا جبکہ بیوی کا خیال تھا کہ اس کی کمائی پر بلا شرکت غیرے صرف اسکا حق تھا .اور اب ان دونوں کے درمیان پستے ہوۓ وہ خودکشی جیسے اقدام پر غور کر رہا تھا بلکہ حد تو یہ کے اس نے مجھے بتایا ان حالات سے تنگ آکر سکون کی تلاش میں اب وہ سگریٹ سے ایک قدم آگے بڑھ کر چرس کا نشہ بھی کرنے لگا ہے . کچھ دیر گپ شپ کے بعد وہ رخصت ہو ا. اور میں بھی اپنے کام کی طرف متوجہ ہوگیا . تھوڑی دیر بعد جب میں نے شاپ بند کی اور اسے روڈ کنارے کیچڑ پر یوں پڑے سویا دیکھا تو دل میں ایک ہوک سی اٹھی .اس سے پہلے کہ میں اداسی کے بھنور میں پوری طرح پھنستا .اچانک ایک خیال آتے ہی میں مسکرادیا .

میں تصور کی آنکھ سے دو عورتوں کو زار و قطار روتے ہوۓ دیکھ رہا تھا .ان کی آواز میں مظلومیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی .ایک بوڑھی عورت جسکا جوان بیٹا زندہ لاش بن چکا تھا .اور ایک عورت جس کے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے تھے اپنی قسمت کو کوستے ہوۓ خدا سے پوچھ رہی تھی آخر اسکا گناہ کیا ہے .اس کا شوہر نشے کی لت میں مبتلا ہوکر گھر بیوی اور بچوں سب سے لاتعلق ہوچکا تھا . تحریر :سکندر حیات بابا

No comments:

Post a Comment