زندگی آپ کو اتنا ہی نوازتی ہے جتنا آپ اسے نوازتے ہیں

ایک حکیم شخص اپنے بیٹے کو لیکر شہر کے باہر گیا تاکہ اسے شہر کے شور شرابے اور درد و الم سے دور،
صاف ستھری فضا میں زندگی کے حقائق سے روشناس کرائے۔
دونوں اونچے اونچے پہاڑوں کے بیچ ایک گہری وادی میں چلنے لگے، چلتے چلتے اچانک لڑکے کا پیر پھسلا اور وہ گھٹنوں کے بل گر پڑا، گرتے ہی لڑکا چیخ پڑا اور اس کے منہ سے آواز نکلی آآآآہ۔ اسی وقت اس نے دور وادی سے کسی شخص کی آواز سنی جو بالکل اسی طرح درد سے آواز نکال رہا تھا :آآآآہ۔
لڑکا درد کو بھول گیا اور مارے دھشت کے اس نے جلدی سے پوچھا کہ تم کون ہو؟؟ جواب میں اس کے پاس دوبارہ اس کا سوال لوٹ کر آگیا کہ: تم کون ہو؟؟ لڑکا سوال کے اس چیلنج سے پریشان ہو گیا اور دوبارہ زور دیکر پوچھا۔۔:لیکن میں تم سے پوچھ رہا ہوں کہ تم کون ہو؟
 لیکن دوبارہ اسی طرح کی آواز آئی اور بالکل اسی لہجے میں: لیکن میں پوچھ رہا ہوں کہ آپ کون ہیں؟؟ اس بات گرما گرم بحث کے بعد لڑکے نے اپنا آپا کھو دیا۔۔ اور غصے سے چیخ پڑا"تم بزدل ہو" اور بالکل اسی انداز میں جواب آیا " تم بزدل ہو" اس وقت بچے کو محسوس ہواکہ اسے زندگی کے بارے میں اپنے حکیم باپ سے نئی چیز سیکھنے کی ضرورت ہے جو کہ اس کے پاس بغیر دخل اندازی کے کھڑا تھا۔
 گالی گلوج سے قبل ہی لڑکے نے اپنے اوپر قابو پالیا اور اپنے والد کے لئے میدان خالی کردیا تاکہ وہ اس سبق کو سیکھ سکے، باپ نے حسب عادت اس حادثے پر غور و فکر کیا اور اپنے بیٹے سے کہا کہ اس بار جواب سنے اور وادی میں چیخ کر کہا کہ " میں تمہارا احترام کرتا ہوں"
 اس وقت جواب بالکل اسی طرح وقار کے ساتھ آیا کہ "میں تمہارا احترام کرتا ہوں" جواب دینے والے کا لہجہ بدلنے سے لڑکے کو تعجب ہوا۔۔۔ لیکن باپ نے یہ کہتے ہوئے بات پوری کی "آپ کتنے دلکش ہیں"
 اس بار اس شاندار عبارت کا جواب اس طرح آیا کہ " آپ کتنے دلکش ہیں" لڑکے نے جو سنا اس سے حیران رہ گیا لیکن وہ اس بات کو نہیں سمجھ سکا کہ جواب دینے کے انداز میں تبدیلی کیسے آئی اس وجہ سے وہ بالکل خاموش ہو گیا تاکہ وہ اپنے والد سے اس کی وضاحت سن سکے۔
پھر اس کے والد نے اس واقعہ کی وضاحت کچھ اس طرح کی :"بیٹا، فزکس کی دنیا میں ہم اسے (آواز) کا نام دیتے ہیں۔۔ لیکن در حقیقت یہی زندگی ہے۔۔ زندگی آپ کو اتنا ہی نوازتی ہے جتنا آپ اسے نوازتے ہیں۔۔اور وہ اتنا ہی آپ کی عزت کرتی ہے جتنا آپ اس سے عزت کراتے ہیں۔۔۔اور ہاں یاد رکھو کہ تم جو بوؤگے کاٹوگے"

No comments:

Post a Comment